مذاکرات کے حامی ہیں لیکن ڈائیلاگ کے لئے فریاد نہیں کریں گے، شمالی کوریا


مذاکرات کے حامی ہیں لیکن ڈائیلاگ کے لئے فریاد نہیں کریں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہم مذاکراتی حل کے حامی ہیں لیکن ہم کبھی بھی ڈائیلاگ کے لئے فریاد نہیں کریں گے۔

خبررساں اارے تسنیم نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کہہم پیانگ یانگ انتظامیہ کے ساتھ صرف درست شرائط کے تحت مذاکرات کرنا چاہتے ہیں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے شرط رکھنے کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا، واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بدلے میں اپنے جوہری اور میزائل پروگرام سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری