یمنی فوج کی جانب سے سعودی اتحادیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب، متعدد اہلکار ہلاک

یمنی فوج کی جانب سے سعودی اتحادیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب، متعدد اہلکار ہلاک

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالےسے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے جس کے نتیجے میں سوڈان سے تعلق رکھنے والے کئی فوجی ہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں سوڈانی اہلکاروں کے علاہ کئی سعودی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل بروز اتوار کو سعودی اتحادی افواج نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے یمن پر حملہ کیا تھا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد پسپا کردیا گیا۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج نے عسیر نامی علاقے کی پہاڑیوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے خفیہ ٹھکانوں پر بھی مارٹر گولے داغے ہیں جس سے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الصعدہ کے کئی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری