بلوچستان میں امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے، پاک آرمی چیف


بلوچستان میں امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے، پاک آرمی چیف

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات اور امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کا دورہ کیا اور تربت میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حق ہے کہ ملک کے باقی عوام کی طرح سہولیات سے فیض یاب ہوں۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے جبکہ پاک فوج بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی۔سول حکومت کے تعاون سے تمام منصوبے ترقی اور قیام امن کے لیے ہیں ، یہ تمام منصوبے بلوچستان کے عوام کے لیے نہ صرف مفید ثابت ہوں گے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں بھی لائیں گے۔ 

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات اور امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج (پیر کو) آواران کا دورہ کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری