جابری انصاری کی صدر بشار اسد سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


جابری انصاری کی صدر بشار اسد سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے معاون حسین جابری انصاری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے شام سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے معاون حسین جابری انصاری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر اہم گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں شام کے امور میں غیر ملکی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شام کی ارضی سالمیت پر تاکید کی گئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری