فرانس کو ایران کے میزائل پروگرام کے بارے  میں اظہار رائے کا کوئی حق نہیں، جنرل وحیدی


فرانس کو ایران کے میزائل پروگرام کے بارے  میں اظہار رائے کا کوئی حق نہیں، جنرل وحیدی

 ایرانی دفاعی امور کے سربراہ احمد وحیدی کا کہنا ہے کہ فرانس کو عراقی ڈکٹیٹر صدام کی حمایت اور ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں کا جواب دینا ہوگا اور انہیں ایرانی میزائل پروگرام کے بارے میں اظہار نظر کا کوئی حق نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیرخارجہ کے دورہ تہران کے دوران ایرانی میزائل پروگرام کے بارے میں گفتگو کرنے کی فرانسیسی کوشش کے احتمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنرل وحیدی کا کہنا تھا کہ فرانس کو ایرانی دفاعی میزائل پروگرام کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے بلکہ انہیں ایران عراق کی 8 سالہ جنگ کے دوران صدام کی کھل کر حمایت کرنے اور ایرانی قوم کےساتھ دشمنانہ پالیسیوں کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے مفادات کو مد نظر رکھ کر ہی ہر قسم کے فیصلے کرتے ہیں، غیرملکی حکام ایران کا دورہ کریں یا نہ کریں، ایران کسی بھی ملک کو داخلی امور میں دخالت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ تہران روانہ ہونے سے پہلے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں کا کہنا تھا کہ ایران کو چاہیے کہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی تشویش کو دور کرے بصورت دیگر اسے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء کو مغربی ملکوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے معاہدے میں کئی سقم اور کمزوریاں موجود ہیں اور انہیں ختم کرنا ضروری ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری