سینیٹ انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا


سینیٹ انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

سینٹ انتخابات میں فتح کے بعد پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی اپنا اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کے لئے کوشاں ہے جبکہ حکومتی اتحادی جماعت ( پی کے میپ) نے (ن) لیگ کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلا، اس کا حساب کتاب ہونا چاہیے: نواز شریف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک علامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد مختلف پارٹی قائدین اور اراکین کے بیانات شائع ہوئے جس میں ہارس ٹریڈنگ کی بات کی گئی۔

الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے ثبوت کے ساتھ 14 مارچ کو پیش ہوں تاکہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری