ایران کا اعلی سطحی وفد بغداد کے دورے پر جائےگا


ایران کا اعلی سطحی وفد بغداد کے دورے پر جائےگا

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ برادر اسلامی ملک ایران سے ایک اعلیٰ سطحی وفد کا آج بغداد میں شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اعلان کیا ہے کہ آج بدھ کو ایران سے ایک اعلیٰ سطحی وفد بغداد کا دورہ کرے گا۔

السومریہ نیوز کے مطابق حیدرالعبادی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دروازے تمام ہمسایہ ممالک کے لئے کھلے ہیں ہمارے کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

العبادی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے ایک اعلیٰ سطحی وفد بغداد پہنچ رہا ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں گرمجوشی دکھائی دے رہی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی تعمیر نو اور ترقی کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

عراق ایرانی تجار کے لئے ایک اہم مارکیٹ تصور کیا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری