صہیونی فوج کا نہتے فلسطینی مسلمانوں پر حملہ، متعدد افراد گرفتار

صہیونی فوج کا نہتے فلسطینی مسلمانوں پر حملہ، متعدد افراد گرفتار

غاصب صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں نہتے مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج نے آج بروز بدھ کو مغربی کنارے میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد نہتے شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطینی انفارمیشن سنٹر کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے نابلس، الخلیل، بیت لحم، رام االله و سلفیت نامی علاقوں میں نہتے فسلطینیوں کے خلاف کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آج غاصب اسرائیلی فوج الاغوار نامی فلسطینی علاقے میں فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری