اسلام آباد | ڈائریکٹر تسنیم نیوز اردو سروس کی ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز انٹرنیشنل سے ملاقات + تصاویر


اسلام آباد | ڈائریکٹر تسنیم نیوز اردو سروس کی ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز انٹرنیشنل سے ملاقات + تصاویر

ڈائریکٹر تسنیم نیوز اردو سیکشن نے دو رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز انٹرنیشنل محسن جمیل بیگ سے ملاقات کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق تسنیم نیوز کے ڈائریکٹر اردو سروس ڈاکٹر تقی صادقی نے اسلام آباد میں ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز انٹرنیشنل محسن جمیل بیگ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ڈائریکٹر تسنیم نیوز اردو سروس کا دو رکنی وفد وفد بھی موجود تھا جن کا نمائندہ پاکستان نے آن لائن کے سی ای او اور ایڈیٹر انچیف کو کرایا۔

 گفتگو کے دوران ڈاکٹر تقی صادقی نے تسنیم نیوز کے اہداف اور تعارف سے آغاز کیا، انہوں نے بتایا کہ تسنیم نیوز ایک غیرجانبدار اور آزاد خبر رساں ادارہ ہے جو مثبت تنقید پر یقین رکھتا ہے۔ جس کا مقصد اصلاح ہے۔ تسنیم کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی تسنیم پاکستان کا بھرپور حامی ہے اور ساتھ ہی پاک ایران تعلقات اور پاک ایران تجارت کا بھرپور حامی ہے۔ 

محسن جمیل بیگ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام بھی ایرانی بھائیوں کے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین موجود لازوال رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے آن لائن نیوز انٹرنیشنل کے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک اور کارکردگی پر بات کی، ملاقات میں دونوں نیوز ایجنسیز نے ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک پر اتفاق ظاہر کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری