تحریک طالبان نے ملا فضل اللہ کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی


تحریک طالبان نے ملا فضل اللہ کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ دنوں باجوآڑ ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں اس دہشتگرد گروہ کے سرغنہ ملا فضل اللہ کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ خراسانی کے بیٹے عبداللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تحریک طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ گزشتہ دنوں باجوڑ ایجنسی سے منسلک پاک افغان سرحدی علاقے میں ہوا جس میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہلاک ہونے والے 21 افراد میں صوفی محمد کے نواسے اور تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ خراسانی کے بیٹے عبد اللہ بھی شامل تھے، عبداللہ کی عمر 16 برس تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری