یمنی سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 11 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 11 سعودی اہلکار ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور سعودی عرب کے کرایے کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں اتحادی فوج کے حمایت یافتہ 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب اور یمن کی سرحدوں پر یمنی سرکاری فوج اور سعودی عرب کے اتحایوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف یمن کے صوبے "عمران" کے علاقے "حوت" میں سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک مکان پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 8 نہتے مسلمان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاقے "نہم" اور "المجاوحہ" پر بھی شدید بمباری کی ہے تاہم کسی قسم کے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور اس ملک کے مفرور صدر منصور ہادی کے سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے درمیان نہم کے شمال مشرقی علاقے میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے کرائے کے جہازوں نے شمالی صنعا کے "الفریحہ" کیمپ پر بھی بمباری کی ہے۔

 یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی عرب کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے 11 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری