ترک فوج بہت جلد عفرین میں داخل ہوگی، اروغان


ترک فوج بہت جلد عفرین میں داخل ہوگی، اروغان

رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ترک فوج بہت جلد عفرین میں داخل ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے عفرین کا مکمل طور پر محاصرہ کیا ہوا ہے اور کسی بھی وقت عفرین میں داخل ہوسکتی ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ فوج شمالی شام سے مشرقی فرات اور عراقی سرحدوں تک کی نگرانی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عفرین میں شاخ زیتون نامی فوجی کارروائی آئندہ چند ماہ میں مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ترک فوج بغداد کے ساتھ مل کر عراق میں موجود تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے شام کی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے علاقہ عفرین میں سنی کردوں کے خلاف "شاخ زیتون" نامی فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے، یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی گئی تھی جس پر ترکی کو بین الاقوامی سطح پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری