افغان سیکیورٹی فورسز کی آپس میں جھڑپیں


افغان سیکیورٹی فورسز کی آپس میں جھڑپیں

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورس کی آپس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی فورس کی آپس میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جاں بحق اور تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 

صوبہ ارزگان کے گونر نے خبررساں ادارے سپوژمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ایک معمولی سے بات پر شروع ہوئیں۔

چورہ نامی شہر کے پولیس کمانڈر امین اللہ خالقی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا آغاز ایک پولیس کمانڈر اور مقامی پولیس اہلکار کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی سے ہوا۔

بعض افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کا ایک دوسرے پر حملے کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، پچھلے سال بھی اس قسم کی جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں کم از کم دس پولیس اہلکار ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اصل وجہ سیاسی اختلافات اور کابل حکومت کے خلاف پائے جانے والے جذبات ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری