امام خامنہ ای کی جانب سے مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان


امام خامنہ ای کی جانب سے مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان

رہبر معظم آیت ا۔۔ امام خامنہ ای نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور عید نوروز کے پرمسرت موقع پر اس ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رہبر معظم کی خبررساں ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای کی جانب سے میلاد باسعادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا اور "عید نوروز" (نئے شمسی سال کے آغاز) کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ متعدد مجرموں کی سزا معاف یا کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مجرموں کی سزا معاف یا کمی کے لئے کچھ شرائط کا ذکر کیا گیا ہے، ہر وہ قیدی جس میں یہ شرائط پائی جائیں انہیں رہا کیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری