ایران میں حکام کی کرپشن؛ لوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں واپس لانے کی منصوبہ بندی، مسودہ پارلیمنٹ میں پیش


ایران میں حکام کی کرپشن؛ لوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں واپس لانے کی منصوبہ بندی، مسودہ پارلیمنٹ میں پیش

ایران میں بیت المال یعنی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اس سے غیر شرعی اور غیر قانونی فائدہ اٹھانے والے حکام کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے اور اس کیلئے مسودہ پارلیمنٹ میں جمع کرادیا گیا ہے، واضح رہے کہ جمع کرائے گئے مسودہ پر 182 اراکین پارلیمنٹ نے دستخظ کیے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومتی سطح پر مالی کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے رقم دوبارہ قومی خزانے میں واپس لانے کیلئے منصوبہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ عباس گودرزی نے اس سلسلے میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی مدد سے مالی شفاف سازی کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے اور کرپشن سے مقابلے کا بہترین راہ حل شفاف سازی کو یقینی بنانا ہے۔

پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کے رکن تقی کبیری نے کہا کہ بعض حکام کے اشرافیہ طرز زندگی کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے لیکر اب تک تمام حکام کے اثاثہ جات کی مکمل چھان بین اور تحقیق ہونی چاہیے اور کسی بھی قسم کی مالی بد عنوانی ثابت ہونے کی صورت میں لوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں واپس لایا جانا چاہیے۔

برادر اسلامی ملک ایران میں اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اس اقدام کو بھر پور عوامی پذیرائی حاصل ہے اور وطن عزیز پاکستان میں بھی عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانوں کی مالی کرپشن پر نالاں نظر آرہے ہیں۔ پاکستان میں بھی عوام کو ایک بھر پور عوامی مہم کے ذریعے کرپشن سے مقابلے کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری