گذشتہ نسلوں کے مقابلے میں آج کی جوان نسل دشمن کو پیچھے دھکیلنے کیلئے زیادہ آمادہ ہے، امام خامنہ ای


گذشتہ نسلوں کے مقابلے میں آج کی جوان نسل دشمن کو پیچھے دھکیلنے کیلئے زیادہ آمادہ ہے، امام خامنہ ای

مقام معظم رہبری آیت اللہ سید علی امام خامنہ ای نے کہا ہے کہ موجودہ جوان نسل کا ایمان، استعداد اور اقتدار گذشتہ جوان نسلوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جو دشمن کو پیچھے دھکیلنے کیلئے زیادہ آمادہ ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خامنہ ای نے آج صبح راہیان نور کاروان میں شریک کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل آپ لوگوں سے وابسطہ ہے۔ اگر آپ خود کو بہترین صفات سے مزین کریں گے تو یقینا ملک مستقبل قریب میں اور تمام شعبوں میں عروج و کمال کی منزل پر پہنچ جائے گا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ملک و ملت کی آزادی، سلامتی، استقلال، عزت اور اقتدار 8 سالہ جنگ کے دوران دفاع مقدس کی مرہون منت ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ دفاع مقدس ایک ذخیرہ ہے جس کو دشمن کی خواہشات کے برعکس فراموش نہیں کیا جانا چاہئے۔

آپ نے مزید کہا کہ ملت ایران کے دشمن اور بدخواہ عناصر آج کی جوان نسل کو اسلام اور انقلاب سے دور کرنا چاہتے ہیں اور امریکا ملک کے تمام امور پر مسلط ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ امریکا بدستور روایتی اور نرم جنگ یعنی ثقافتی یلغار کے ذریعے حملہ آور ہے لیکن امریکا کو آج ایک با ایمان، مستعد اور مقتدر جوان نسل کا سامنا ہے اور امریکا ملت ایران کے مقابلے میں گذشتہ 40 سالوں کی طرح کسی بھی قسم کی غلطی نہیں کرسکتا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری