شام میں دہشتگردوں کی دگرگون حالت اور نائب امام کعبہ کی پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقاتیں

شام میں دہشتگردوں کی دگرگون حالت اور نائب امام کعبہ کی پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقاتیں

نائب امام کعبہ نے ایک ایسے خاص موقع پر پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کے تکفیری تفکر کے حامل کالعدم تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں کہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کی حالت ناگفتہ بہ بتائی جارہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اگرچہ نائب امام کعبہ کا دورہ پاکستان بقول ان کے مذہبی ہے اور اسی بنیاد پر انہوں نے نواز شریف سے ملنے سے بھی انکار کیا لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کرکے اپنے ہی بیان کا مذاق اڑایا ہے۔

واضح رہے کہ نائب امام کعبہ کا پاکستان میں دورہ مذہبی بنیادوں پرہے ایسا خود امام کعبہ نے پاکستان میڈیا کو جاری بیان میں کہا، انہوں نے نواز شریف سے بھی ملاقات سے انکار بھی اسی بنیاد پر کیا۔

تاہم یہ تو بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آل سعود کے نمائندوں نے ہمیشہ سے ہی پاکستان دورے کے دوران اپنے آلہ کاروں سے ہی ملاقاتیں کی ہیں اور اس مرتبہ بھی شیخ صالح کا دورہ کچھ ایسی ہی سرگرمیوں میں گزرا۔

نائب امام کعبہ نے ایک ایسے خاص موقع پر پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کے تکفیری تفکر کے حامل کالعدم تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں کہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کی حالت ناگفتہ بہ بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں انہوں نے پاکستان میں موجود کالعدم جماعتوں کے سرغنوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور آل سعود کی جانب سے خصوصی ہدایات بھی پہنچائی ہیں۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ نائب امام کعبہ نے طاہر اشرفی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانونی کو شام و یمن جنگ میں آل سعود کے بھیانک کردار کا پاکستان میں دفاع کرنے اور اس جنگ کو فرقہ وارانہ جنگ قرار دینے کے حوالے سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، اس سلسلے میں ملاقات کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ نے شام میں جاری سعودی و امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو متنازعہ قرار دینے کے لئے فرقہ وارانہ ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا۔

لہذا پاکستان کے مقتدر حلقوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ مملکت خداداد میں حالات خراب کرنے اور فرقہ واریت کو پھیلانے کے لئے نائب امام کعبہ کے ذریعہ بُنی گئی اس سازش کو ناکام بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام مذہبی و سیاسی رہنما فوری کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز کا امن کسی بیرونی مداخلت کی بھینٹ نہ چڑھ جائے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری