ایران اور بھارت کے درمیان بینکنگ چینلز کا آغاز/ 6 ایرانی بینک اپنی شاخیں کھولیں گے


ایران اور بھارت کے درمیان بینکنگ چینلز کا آغاز/ 6 ایرانی بینک اپنی شاخیں کھولیں گے

تہران میں تعینات بھارتی سفارتکار کا اس بیان کیساتھ کہ دونوں ممالک کے درمیان اب تجارت ڈالر کی بجائے روپیہ میں ہوگی، کہا کہ ان کے ملک میں جلد ہی ایران کے 6 بینکوں کی شاخیں کھل جائیں گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران میں مقیم بھارتی سفارتکار دوش اوتام نے پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں 6 ایرانی بینکوں کی شاخیں کھولنے کی خبر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں صدر حسن روحانی کے دورہ ہندوستان کے بعد مناسب مواقع میسر آئے ہیں اور اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں مزید یادداشتیں اور قراردادیں دستخط کرنے کا موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تاریخی اور ثقافتی روابط ماضی سے مضبوط تھے تاہم ان روابط کو اب مزید تقویت دینے کا قوی امکان ہے۔

بھارتی سفارتکار نے کہا کہ ایران بھارت کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ملک ہے۔

انہوں نے تہران اور نئی دہلی کے درمیان بینکنگ چینلز کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بینکنگ چینلز کا ہونا نہایت اہم ہے اور متعدد ایرانی بینک بھارت میں اپنی شاخیں کھولنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا پاسارگاد بینک اس حوالے سے اپنے آخری مراحل میں ہے جبکہ مجموعی طور پر ایران کے 6 بینک بھارت میں اپنی شاخیں کھولنا چاہتے ہیں۔

بھارتی سفارتکار نے مزید کہا کہ بھارت کے مرکزی بینک نے اپنے ملک کے بینکوں کو اجازت دیدی ہے کہ وہ ایران میں ڈالر کی بجائے روپیہ میں سرمایہ کاری کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری