نواز شریف، احسن اقبال اور خواجہ آصف پر حملے ایک سلسلے کی کڑیاں ہیں، سعد رفیق


نواز شریف، احسن اقبال اور خواجہ آصف پر حملے ایک سلسلے کی کڑیاں ہیں، سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے جہاں اس واقعہ کی مذمت کی ہے وہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر کا یہ ایک اور حملہ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم کو جوتا مارنے کا واقعہ، وزیر ریلوے کہتے ہیں احسن اقبال، خواجہ آصف اور میاں نواز شریف پر تضحیک آمیز حملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔

جامعہ نعیمہ میں سیمینار کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو جوتا مارا گیا۔ میاں نواز شریف ڈائس پر خطاب کیلئے پہنچے ہی تھے کہ زیرتعلیم طالبعلم منور نے ان کو جوتا مار دیا جو ان کے بائیں کندھے پر لگا۔

اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے جہاں اس واقعہ کی مذمت کی ہے وہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر کا یہ ایک اور حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، احسن اقبال، وفاقی وزیر خواجہ آصف پر حملے ایک ہی سلسلےکی کڑیاں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو چلنے دیا جائے اور دشمن کا کام آسان نہ کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری