پیپلز پارٹی کا چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق


پیپلز پارٹی کا چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق

پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین کے لیے بلوچستان کے امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کردی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کا اعلان کرے، چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے امیدوار بھی صادق سنجرانی ہی ہوں گے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے امیدوار سلیم مانڈوی والا ہوں گے، چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا مقابلہ کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا  کہ تاریخ رقم ہورہی ہے کہ اکثریت کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمارے امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کی، پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم میں پہلے بھی بلوچستان کے حقوق کےلیے کام کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی اپنی جماعت کی جانب سے صادق سنجرانی کی حمایت کرچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری