ظریف کا تسنیم کو پاکستانی زائرین کے مسائل حل کرنے کا وعدہ + ویڈیو

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار کیساتھ بات کرتے ہوئے وعدہ دیا کہ ایران عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے مسائل کو پاکستانی حکام کیساتھ مل کر جلد از جلد حل کیا جائیگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق زائرین مقامات مقدسہ کو درپیش مسائل، جن میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ  ایرانی ویزے کا حصول بھی ایک اہم مسئلے کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے، اس حوالے سے نمائندہ تسنیم نیوز نوید نقوی نے اسلام آباد کے دورے پر آئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے جب سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ زیارات مقامات مقدسہ کے لئے ایران تشریف لانے والے پاکستانی بہن بھائیوں کا بھرپور استقبال کرتے ہیں، امید رکھتا ہوں کہ زائرین کو درپیش مسائل کا جلد خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مل بیٹھ کر ان مسائل کو حل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اہم ترین مسئلے پر ایرانی وزیر خارجہ نے چلتے چلتے جواب دیا، اگر وزیر خارجہ اس اہم مسئلے کے لئے چند منٹ نہیں دے سکتے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ماتحت وزارت خارجہ زائرین کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہو گی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی انٹرویو خبریں
اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں