جواد ظریف کا دورہ پاکستان؛ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک بڑھانے پر تیزی سے کام جاری ہے + ویڈیوز اور تصاویر


جواد ظریف کا دورہ پاکستان؛ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک بڑھانے پر تیزی سے کام جاری ہے + ویڈیوز اور تصاویر

اسلام آباد میں منعقدہ پاک ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ اور پانچ بلین ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ پاک ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مثالی اور صدیوں پر محیط ہیں، تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ اور پانچ بلین ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے، پاک ایران تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ دیکھا گیا ہے، پاکستان ایران ملکر خطے کو پرامن اور خوشحال بنائیں گے، گوادر چابہار کے مابین کسی طرح کا کوئی مقابلہ نہیں، اور نہ ہی کوئی دوسرا ملک ہمارے درمیان حائل ہو سکتا ہے۔ بینکنگ چینل اور دوسرے درپیش مسائل کو جلد ملکر حل کر لیا جائے گا۔

پاک ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔ کاروباری روابط میں اضافہ کیا جارہا ہے، دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور اسے پانچ بلین ڈالر تک لیجانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ٹیریف اور نان ٹیریف رکاوٹوں کے خاتمے اور موزوں تجارتی ماحول کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ بینکنگ چینل کو کھولنے کے لئے اسٹیٹ بنینک اور ایران کا مرکزی بینک بھی رابطے میں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری