جنوبی کشمیر کے ہاکورا علاقے میں تصادم، تین شہری شہید

جنوبی کشمیر کے ہاکورا علاقے میں تصادم، تین شہری شہید

 جنوبی کشمیر کے ہاکورہ علاقے میں دوران شب بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین مسلمان شہری شہید ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی کشمیر کے ہاکورا علاقے میں بھارتی فورسز نے جنگجووں کی موجودگی کے بہانے رات کو علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریش شروع کیا۔

اس دوران کشمیریوں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش لیکن بھارتی فورسز نے ان کی کو شش اندھا دھند فائرنگ کرکے ناکام بنا دی۔

جھڑپ کے دوران تین کشمیری شہری شہید ہوئے۔ 

بھارتی فورسز کے مطابق شہید ہونے والے تین افراد جنگجو تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

بھارتی فورسز کے مطابق ان کا تعلق تحریک المجاہدین سے ہے۔

شہید ہونے والوں کی شناخت اویس احمد ساکنہ کوکر ناگ، عیسٰی ساکنہ صورہ سری نگر جبکہ تیسرے کی شناخت ابھی جاری ہے۔

بھارتی حکام نے سرینگر ضلع میں سکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا ہے۔

شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں بندشیں عائد کی گئی ہیں جبکہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کو نہایت ہی سست رفتار پر لایا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری