شام: ڈوما شہر میں تکفیری دہشت گردوں کےخلاف گھیرا تنگ، فوج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا


شام: ڈوما شہر میں تکفیری دہشت گردوں کےخلاف گھیرا تنگ، فوج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں خاطرہ خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ڈوما شہر میں موجود تمام دہشت گردوں کا مکمل محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردوں کے حامی ممالک کی کارشکنیوں کے باوجود شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی غوطہ کے بعض علاقے اب بھی تکفیری دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ڈوما شہر میں موجود مسلح دہشت گردوں کا مکمل طور پر محاصرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ شامی فوج نے پچھلے دس دنوں کے دوران کارروائی کرکے مشرقی غوطہ کے اکثر علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فوج نے مزارع الفتریس اور مسرابا نامی علاقوں کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور دہشت گرد راہ فرار اختیار کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شامی فوج نے حرستا نامی علاقے میں بھی دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ میں شامی فوج کے خلاف بڑے پیمانے پر غلط تبلیغات کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود شامی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے کے ہی دم لیں گے۔

مغربی ذرائع ابلاغ میں شامی حکومت اور فوج کے خلاف بڑے پیمانے پر تبلیغات کا سلسلہ جاری ہے، شامی فوج پر مشرقی غوطہ میں عام شہریوں کے قتل عام کا الزام لگا کر دہشت گردوں کے لئے دنیا بھر میں ہمدرد پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری