ہم پر امن اور مستحکم بارڈر چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران کا مشترکہ عزم


ہم پر امن اور مستحکم بارڈر چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران کا مشترکہ عزم

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشترکہ بارڈر کو پر امن بنانے اور دہشت گردوں کو روکنے کیلئے مستحکم تعاون کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کو ہمسائے اور دوست ممالک ہونے کے ناطے مشترکہ بارڈر کو پر امن بنانے اور دہشت گردوں کو روکنے کیلئے مستحکم تعاون کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

خواجہ آصف نے ایرانی وزیر خارجہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایران کے ساتھ مشترکہ بارڈر کو پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری