عراقی سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا متعدد شرپسند ہلاک


عراقی سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا متعدد شرپسند ہلاک

عراق کی حشد الشعبی فورس نے شام سے متصل سرحدی علاقوں میں داعش کا ایک بڑا حملہ پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حشدالشعبی فورس کے کمانڈر ابوجنان البصری کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے سرحدی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعشی دہشت گردوں کی ایک بکتربندگاڑی کو میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

البصری کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کی جوابی کارروائی کے بعد داعشی دہشت گرد الحسکہ نامی صحرا کی طرف فرار کرگئے ہیں۔

خیال رہے کہ شام اور عراق کی سرحدوں پر داعشی حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز منہ توڑ جوابی کارروائی کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کراتے ہیں۔

عراقی عوامی فورس حشد الشعبی کو باقاعدہ ملکی مسلح افواج میں شامل کرلیا گیا ہے، حشد الشعبی کو فوج میں شامل کرنے سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کو شکست دینے میں عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کا اہم کردار رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری