آل سعود کے اسلام اور مسلمان دشمنوں کیساتھ مستحکم ہوتے ہوئے روابط/ بن سلمان پھر وائٹ ہاوس کا رخ کریں گے


آل سعود کے اسلام اور مسلمان دشمنوں کیساتھ مستحکم ہوتے ہوئے روابط/ بن سلمان پھر وائٹ ہاوس کا رخ کریں گے

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو واشنگٹن میں  امریکی صدر اور سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ 20 مارچ کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹومپ کے ساتھ سعودی ولیعہد بن سلمان ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اور بن سلمان، سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ بن سلمان 19 مارچ کو امریکی دورے پر جائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی حکام بین الاقوامی سطح پر یمن اور بحرین سمیت خطے کے سیاسی اور سیکورٹی مسائل کے حل کے لئے حامی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل بن سلمان مصر اور برطانیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی جابر حکام وہی کرتے ہیں جو امریکہ سمیت استکباری طاقتیں کہتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری