سعودی سرحدوں پر یمنی سرکاری فوج کے حملے جاری، اتحادی فوج کے کئی ٹھکانے تباہ

سعودی سرحدوں پر یمنی سرکاری فوج کے حملے جاری، اتحادی فوج کے کئی ٹھکانے تباہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز کی جانب سے سعودی اتحادی فوج کے وحشیانہ حملوں کی جوابی کارروائیاں جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے کرایے کے فوجی اہلکاروں کے خلاف جامع کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں نے سعودی سرحدوں  خاص کر جیزان میں موجود کئی فوجی ٹھکانوں پر مارٹر گولے داغے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے نجران کے علاقے السدیس میں بھی سعودی فوجی بیرکوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ یمنی نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لئے متعدد کارروائیاں کیں جس میں کم ازکم 13 سعودی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی نشانہ بازوں نے جیزان کے دیہی علاقے قوی اور حامصہ گولے برسا کر 4 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت شروع کی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری