شام کے متعلق ایران، ترکی اور روس کا اہم اجلاس آئندہ ماہ استنبول میں ہوگا


شام کے متعلق ایران، ترکی اور روس کا اہم اجلاس آئندہ ماہ استنبول میں ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے متعلق، اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور روس کے درمیان سہ فریقی اجلاس آئندہ ماہ استنبول میں ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے نائب وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ استنبول میں ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس ہوگا جس میں شام کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شامی فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بعض مغربی ممالک کی جانب سے شامی فوج پر عام شہریوں کے قتل عام کا الزام ہے جبکہ روس اور شام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دہشت گردوں کی حمایت نہ کرنے والے شہریوں کا نہایت بے دردی سے قتل عام کیا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری