امریکا نے ایران کے خلاف ایمرجنسی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی


امریکا نے ایران کے خلاف ایمرجنسی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی

امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ  نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف 15 مارچ 1995 کو ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا تھا جس کی سالانہ کی بنیاد پر تجدید کی جاتی ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے اس ملک کی کانگریس کے نام ایک مراسلے میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تہران کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات معمول پر نہیں آئے ہیں لہذا ایران سے متعلق ہنگامی حالت کے قانون کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔

امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل پروگرام دنیا کے لئے خطرناک ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل پروگرام اور اس ملک کی پالیسی پوری دنیا خاص کر خطے کے لئے نہایت خطرناک ہے لہذا ایران کے خلاف ہنگامی حالت میں  توسیع ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ ایران پر دہشت گردی کی حمایت اور دیگر مختلف قسم کے الزامات عائد کرکے ایرانی میزائل پروگرام کو مشکوک بنانا چاہتا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق در اصل امریکہ کو ایران کا اسلامی نظام کھٹکتا ہے، امریکہ اور اس کے ہمدرد ایران کے اسلامی نظام سے سخت خائف ہیں جس کی وجہ سے امریکی حکام، ایران کو کمزور کرنے کی شب و روز کوششوں میں مصروف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری