سیدعلی گیلانی کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سیدعلی گیلانی کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظربند کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے کشمیرمیڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی ایجنسیوں خاص طورپر این آئی اے کی طرف سے نظربند کشمیریوں کو خوف و ہراس اور تنگ طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ این آئی اے کا دائرہ کار جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے تاہم بھارت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ آزادی پسند رہنماﺅں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری