آل خلیفہ کے آل یہود سے تعلقات برملا، رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

آل خلیفہ کے آل یہود سے تعلقات برملا، رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

آل خلیفہ حکام کی جانب سے آل یہود کیساتھ تعلقات برملا کرنے کی کوششیں بالآخر رنگ لے آئیں اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے حکام نے رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق منامہ پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ آل یہود کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پالیسی کے سلسلے میں ولیعہد سلمان حمد الخلیفہ نے 12 مارچ بروز سوموار کو یہودی عالمی کانگریس کے سربراہ رونالڈ لاوڈر سے ملاقات کی ہے۔

بحرین کے ولیعہد نےاس ملاقات میں دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کی حکومت مذہبی آزادیوں اور نظریاتی، ثقافتی اور دینی افکار کے احترام کو اہمیت دیتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی یہودی کانگرس کا ایک اہم ترین ہدف یہودی عوام کی وحدت اور یہودیوں کے حقوق کی حمایت کرنا ہے اور یہ کانگرس دنیا کے 115 ممالک کے یہودی وفود، آرگنائزیشنز اور اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ بحرین سے پرامن بقائے باہمی سنٹر کے اراکین پر مشتمل ایک سرکاری وفد نےکچھ عرصہ پہلے صہیونی حکومت کا دورہ کیا تھا کہ جسے صہیونی حکومت کے ٹی وی چینلز پر دکھایا گیا تھا لیکن اس بحرینی وفد کا سفر مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے والی بحرینی عوام کے موقف کے منافی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری