سعودی کرایے کے فوجیوں کے خلاف یمنی سرکاری فوج کی کارروائیاں جاری، متعدد آلہ کار ہلاک

سعودی کرایے کے فوجیوں کے خلاف یمنی سرکاری فوج کی کارروائیاں جاری، متعدد آلہ کار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف جوابی کارروائی کرکے متعدد آلہ کاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارح فوج کے خلاف جوابی کارروائی کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یمنی فوج نے جنوب مغربی تعز کے علاقے الخالد، الحمراء، الھاملی میں موجود سعودی حمایت یافتہ فوجی ٹھکانوں پر زبردست گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ اور منصور ہادی کے متعدد دہشت گرد عناصر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فجر اور نابضہ نامی علاقوں میں بھی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ جوابی کارروائیوں میں مفرور صدر منصور ہادی کے  کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

دوسری طرف آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ 

سعودی اتحادی فوج کے جنگی جہازوں نے صوبہ البیضاء میں القریشیہ کے "الثعالب" اور "العلیب" نامی علاقوں پر 5 بار بمباری کرکے رہائشی مکانات کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز تعز میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف برسرپیکار ہیں اور فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری