پاکستان کی جانب سے آئی اے ای اے کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد پر اطمینان ہے، یوکیا آمانو


پاکستان کی جانب سے آئی اے ای اے کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد پر اطمینان ہے، یوکیا آمانو

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کراچی میں چلنے والے جوہری توانائی پلانٹ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا آمانو نے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی تحفظ اور سیکیورٹی کے معیارات سے متعلق آئی اے ای اے کی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کررہاہے۔

کراچی میں سنٹرفارانٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز اورپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اٹھارہ ہسپتال کینسر سے متعلق بیماریوں کاعلاج کررہے ہیں اوراس کادائرہ ملک کے دیہی علاقوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ وہ کراچی کے K-3 اورK-4 ایٹمی بجلی گھروں کے دورے سے بہت متاثر ہوئے ہیں جہاں انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری