یمنی سرکاری فوج نے سعودی جاسوس ڈرون مار گرایا

یمنی سرکاری فوج نے سعودی جاسوس ڈرون مار گرایا

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے ایک جاسوس ڈرون کو سرنگون کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے ایک منفرد کارروائی میں سعودی اتحادی افواج کے جاسوس ڈرون کو نشانہ بناکر سرنگون کردیا ہے۔

انصاراللہ کا کہنا ہے کہ یمن کے علاقے عسیر میں سعودی اتحادی افواج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی یمن کے علاقے حریب القرامیش میں سعودی اتحادی افواج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا تھا جبکہ اس سے بھی قبل صوبہ مارب کے مغربی علاقے صرواح میں سعودی اتحاد کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگون کردیا گیاتھا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سال 2017 میں کل 29 سعودی ڈرون گرائے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یمنی سرکاری فوج نے کئی ڈرون مار گرائے ہیں۔ یمنی فورسز نے دارالحکومت صنعا کی فضا میں دوران پرواز ایک امریکی جاسوس طیارے کو سرنگوں کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی واشنگٹن نے تصدیق بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری