ایرانی وزیرخارجہ باکو پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ باکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ کے وزیرخارجہ ایران، ترکی آذربائجان اور جارجیا کے درمیان چار جانبہ اجلاس میں شرکت کے لئے باکو پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف ایران، ترکی آذربائجان اور جارجیا کے درمیان چار جانبہ اجلاس میں شرکت کے لئے باکو پہنچ گئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ایک علیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔

قاسمی کا مزید کہنا تھا کہ محمد جواد ظریف باکو میں ہونے والے چار جانبہ اجلاس میں شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ باکو اجلاس کے بعد قازقستان جائیں گے جہاں ایران، ترکی اور روس کے درمیان ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری