مقبوضہ کشمیر | جنگجووں کیخلاف نام نہاد آپریشن کیلئے بھارتی پولیس کا ڈرون خریدنے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر | جنگجووں کیخلاف نام نہاد آپریشن کیلئے بھارتی پولیس کا ڈرون خریدنے کا فیصلہ

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ ہم نے UAV تیار کرنے والے کارخانوں یا جو تسلیم شدہ سپلائر ہیں، سے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے رات کو دیکھنے والے ہتھیاروں سے لیس چھوٹے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریاست میں فوجی کارروائی کے دوران صورتحال پر نظر رکھی جائے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ’’ہمیں UAV کی ضروت ہے، خاص کر جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران ان کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں جنگجوؤں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مذکورہ افسر نے بتایا کہ مذکورہ ڈرون کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹر کے مطابق "ہم نے UAV تیار کرنے والے کارخانوں یا جو تسلیم شدہ سپلائر ہیں، سے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پولیس ایس پی وید کی جانب سے پولیس فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت ایسا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈرون کا استعمال سیکورٹی، دیکھ ریکھ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ ڈرون میں خود اڑنے، نیچے اترنے اور دیگر صلاحیتیں موجود ہیں۔ یہ 25 کلو میٹر کروز سپیڈ کی رفتار سے زیادہ تیزی سے چل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میں قابض فورسز نے بھی اس سال یو ائے ویز کو خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ان کی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری