عراق: امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہلکار ہلاک


عراق: امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہلکار ہلاک

گزشتہ رات عراق کے صوبہ الانبار کے القائم علاقے میں امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات عراق کے صوبہ الانبار کے القائم علاقے میں امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ عراق کے مغربی صوبے الانبار میں پیش آیا اور جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے امریکی  شینوک ہیلی کاپٹر اسلحے کی ترسیل کر رہا تھا۔

دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری