عمران خان نے من گھڑت الزامات میں آخری حدیں بھی پار کرلیں: آل شریف


عمران خان نے من گھڑت الزامات میں آخری حدیں بھی پار کرلیں: آل شریف

آل شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان، ن لیگ کے خلاف بیان بازی میں حدیں پار کرچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شریف خاندان نے عمران خان کے الزامات کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مسترد کیا اور کیا کہ عمران خان  نے من گھڑت الزامات میں آخری حدیں بھی پار کرلیں۔

شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرزند سلمان شہباز پر بجلی کےمنصوبوں کے حوالے سے الزام تراشی قابل مذمت ہے، ان کا کبھی سرکاری امور یا منصوبوں سے تعلق نہیں رہا۔

 اے آر وائی نیوزن کے مطابق آل شریف کے ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی شرپسندانہ سیاست سے کوئی بھی محفوظ نہیں،بے سروپا الزام تراشی اور شریف خاندان کو بدنام کرنے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان نے عمران خان کواپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  وہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ اور بنی گالہ کی جائیداد میں بے قاعدگیوں کا جواب دیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری