آستانہ میں شام کے متعلق سہ فریقی اجلاس اختتام پذیر، مشترکہ اعلامیہ جاری


آستانہ میں شام کے متعلق سہ فریقی اجلاس اختتام پذیر، مشترکہ اعلامیہ جاری

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کا شام میں قیام امن کے سلسلے میں سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  آستان اجلاس میں روس کے وزیر خآرجہ سرگئی لاوروف ، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو شریک تھے۔

آستانہ میں آج بروز جمعہ منعقد ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر ایران، روس اور ترک وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں شام میں قیام امن کے لئےاجتماعی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری ہوا جس میں شام کے تمام فریقین کی جانب سے موثر رابطے بالخصوص فرقہ واریت کے عدم پھیلاؤ پر شکریہ ادا کیا گیا.

مشترکہ اعلامیے میں شام میں انسداد دہشتگردی کے موثر آپریشن کو جاری رکھنے بالخصوص داعش کے خلاف موثر کاروائی کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 مشتکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، روس اور ترکی شام کے امن و استحکام کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

اجلاس کے شرکاء نے شام میں تمام دہشتگرد عناصر بشمول داعش اور النصرہ فرنٹ کے خاتمے تک کاروائیوں جاری رکھنے اور دہشتگردوں کی دوسرے علاقے یا ممالک منتقلی کی سختی سے روک تھام پر بھی زور دیا ہے.

مشترکہ بیان کے مطابق، شام کے جن علاقوں میں لڑائے جاری ہے وہاں امدادی سامان کی فوری ترسیل، جنگ بندی قرارداد کی عدم خلاف ورزی اور آئندہ اپریل میں سہ فریقی اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری