ماسکو-لندن کشیدگی سے لیکر روس کیخلاف امریکہ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے نئے محاذ تک


ماسکو-لندن کشیدگی سے لیکر روس کیخلاف امریکہ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے نئے محاذ تک

روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ، جرمنی ، فرانس اور برطانیہ نے روس کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر انگلینڈ میں ایک جاسوس کو زہر دینے کا الزام عائد کیا ہے جس کے سبب ماسکو اور لندن کے مابین حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکہ نے مشترکہ بیان میں روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق روسی جاسوس کے خلاف اس حملے سے متعلق تمام سوالات کا جواب دے جسے انہوں نے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے روس کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مقابق روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ، جرمنی اور فرانس نے برطانیہ کی حمایت کا اعلان کا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے روس کی طرف سے سرگئی سکریپال پر 4 مارچ 2018 کو اعصابی گیس کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا جس پر روس نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری