پاک افغان اسلحہ سمگلنگ؛ روک تھام کیلئے 48 اضافی چوکیاں قائم


پاک افغان اسلحہ سمگلنگ؛ روک تھام کیلئے 48 اضافی چوکیاں قائم

پاکستانی پارلیمنٹ میں بتایا گیا کہ پاک افغان سرحد پر اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے 48اضافی سرحدی چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق داخلہ امور کے پارلیمانی سیکرٹری محمد افضل خان ڈھانڈلہ نےایک سوال کےجواب دیتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے آغاز کے بعد ملک میں غیرقانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے دوران 207غیرقانونی ہتھیار قبضے میں لئے گئے ہیں۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں تاکہ وہ بلاخوف وخطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

ڈاکٹر محمد افضل خان دھاندلہ نے کہاکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صحافی کی کسی شکایت پر بلاتاخیر مقدمہ درج کرے۔اس طرح ان علاقوں میں گشت کا عمل بھی بڑھا دیا گیا ہے جہاں صحافیوں کے دفاتر پریس کلب اور رہائش گاہیں موجود ہیں۔

ایک توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کابینہ سیکرٹریٹ کے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہاکہ گیس کنکشنوں پرسے عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد تقریباً دس لاکھ نئے کنکشن فراہم کئے جارہے ہیں۔

ایوان کا اجلاس اب غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری