سلامتی کونسل کا کابل حکومت کی جانب سے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کاخیرمقدم


سلامتی کونسل کا کابل حکومت کی جانب سے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کاخیرمقدم

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے ایسی حالت میں افغان حکومت کی جانب سے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے کہ طالبان کابل حکومت کیساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے براہ راست امریکہ سے مذاکرات پر تاکید کررہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے افغان حکومت کی جانب سے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کوسراہا ہے اور طالبان سے اپیل کی ہے کہ بغیر کسی پیشگی شرط اس پیشکش کو قبول کریں۔

ایک بیان میں سلامتی کونسل نے افغانستان میں طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کیلئے افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی اہمیت کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

واضح رہے کہ جہاں افغان طالبان کابل حکومت کو استعمار کے بل بوتے پر قائم کٹھ پتلی حکومت قرار دیکر اس کیساتھ مذاکرات کو مسترد کررہے ہیں وہیں امریکی حکام بھی طالبان کیساتھ براہ راست مذاکرات سے صاف انکار کررہے ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف امریکہ سے ہی ہوسکتے ہیں کیونکہ کابل حکومت افغان عوام پر امریکہ کی مسلط کردہ حکومت ہے لہذا کابل سے مذاکرات کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی فوج کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے طالبان کیخلاف جنگ جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری