چیئرمین سینیٹ کا انتخاب غیر پارلیمانی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ


چیئرمین سینیٹ کا انتخاب غیر پارلیمانی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ میرے لیڈر کو کوئی غلط کہے تو میں اسکا جواب ضرور دوں گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  چیئرمین سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ غلط تھا۔ یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ جام ساقی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو کو اراکین اسمبلی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کے جواب میں کہی۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جو کچھ بھی ہوا، وہ ٹھیک نہیں تھا۔ یہ زیادتی ہے، جس کی وجہ سے ہم سب شرمندہ ہے۔ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں جس طرح منڈیاں لگائی گئیں، وہ غلط تھا۔ یہ طریقہ کار بالکل ٹھیک نہیں اور غیر پارلیمانی ہے۔ میرے لیڈر کو کوئی غلط کہے گا تو میں اس کے جواب میں ضرور بولوں گا۔

انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ صرف طریقہ کار کی نشاندہی کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری