مشیر قومی سلامتی آج کابل روانہ ہورہے ہیں


مشیر قومی سلامتی آج کابل روانہ ہورہے ہیں

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ افغان قومی سلامتی کے مشیر کی خصوصی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔

اپنے قیام کے دوران ناصرخان جنجوعہ افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، اپنے افغان ہم منصب اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

فریقین باہمی تعلقات میں بہتری، تعاون میں اضافے باالخصوص افغان صدر کی جانب سے شروع کئے گئے امن عمل کے تناظر میں ملکر کام کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کاموقف ہے کہ پرامن افغانستان کامطلب پرامن پاکستان ہے۔ دونوں ملکوں کی منزل اور مستقبل ایک ہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری