روس کا برطانیہ کیخلاف ردعمل؛ برطانوی سفارتکاروں کو بھی بے دخل کریں گے، لاوروف


روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہاہے کہ ادلے کے بدلے میں برطانوی سفارت کاروں کو یقینی طور پر بیدخل کر دیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت جلد کیا جا رہا ہے۔

سابق روسی جاسوس پر اعصاب مفلوج کرنے والے زہر کے حملے کا الزام لگا کر برطانیہ بریگزٹ کی پریشان حال صورت کو چھپانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مَے نے 14 مارچ کو 2 درجن کے قریب روسی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب اب ماسکو اور لندن کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے۔