ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں؛ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ


ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں؛ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ناکام پالیسیوں کے وبب یکے بعد دیگرے اعلیٰ حکام کو برطرف کرنے کے فیصلے لے رہے ہیں جبکہ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں جنہیں اس عہدے سے ہٹایا جارہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے امریکی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس کا اعلان وہ ابھی نہیں کریں گے جب کہ امریکی صدر ان کا مضبوط متبادل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں اس سے پہلے مائیکل فلن کو عہدے سے ہٹایاجا چکاہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری