کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار

سنگاپور مسلسل پانچویں بار دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ سستے ترین شہروں میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق رہائش اور ضروریات زندگی کے بڑھتے اخراجات کے باوجود جنوبی ایشیائی ممالک کے شہر دنیا کے دیگر ممالک کے شہروں سے اب بھی سستے ہیں۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ سروے کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا معاشی و کاروباری حب کراچی چھٹے نمبر پر ہے،اس فہرست میں ٹاپ پر جنگ سے تباہ حال شام  کا دارالحکومت دمشق ہے جب کہ وینزویلا کا شہر کراکس دوسرے قازقستان کا الماتے تیسرے نمبر پر ہے۔نائیجیریا کا شہر لیگوس چوتھے اور بھارتی شہر بنگلو پانچویں نمبر پر ہے، الجیریا،چنئی،بخاریسٹ،نئی دلی بالترتیب ساتویں،آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں سنگاپور مسلسل پانچویں بار نمبر ون پر ہے،پیرس دوسرے،زیورخ تیسرے،ہانگ کانگ چوتھے،اوسلو پانچویں، جنیوا چھٹے،سیول ساتویں، کوپن ہیگن آٹھویں،تل ابیب نویں اور سڈنی دسویں نمبر پر ہے۔

سروے میں دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک میں 160 کھانے پینے کی اشیاء،گھروں کے کرائے،ٹرانسپورٹ،یوٹیلٹی بلز،پرائیویٹ اسکولز اور دیگر  کے نرخوں کا موازنہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری