فلسطین: مغربی پٹی میں غاصب صہیونی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک یا زخمی

فلسطین: مغربی پٹی میں غاصب صہیونی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک یا زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کے علاقے مغربی پٹی میں صہیونی فوج پر ہونے والے حملے میں کم ازکم 5 اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کے علاقے مغربی پٹی میں صہیونی فوج پر ہونے والے حملے میں کم ازکم 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک فلسطینی جوان نے اپنی گاڑی کو اسرائیلی فوجیوں کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 2 صہیونی فوجی اہلکار ہلاک اور مزید 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام پر فلسطینیوں کا سخت ردعمل آنے پر اسرائیلی حکومت نے غربِ اردن اور غزہ کے اطراف میں سینکڑوں اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

غربِ اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری