مشرقی افغانستان میں غیرملکی افواج کا حملہ، متعدد عام شہری جاں بحق


مشرقی افغانستان میں غیرملکی افواج کا حملہ، متعدد عام شہری جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرھار میں امریکی فوج کے حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار کے علاقے «چپلیار» میں امریکی فوج کے حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات امریکی فوجی اہلکاروں نے «چپلیار» نامی شہر میں حملہ کرکے 9 عام شہریوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

افغان شہریوں کا کہنا تھا کہ «مانو»، «گراتک» اور «مندرخیل» نامی علاقوں میں کسان کھیتوں کو پانی دے رہے تھے کہ اچانک امریکی فوج کی طرف سے حملہ کیا گیا۔

افغان حکام کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کسی قسم کا کوئی اظہار خیال نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج افغانستان کے مختلف شہروں میں امریکی فوج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے ہیں، مظاہرین نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کو عام شہریوں کے قتل عام سے روکے۔

چپلیار شہر صوبہ ننگرھار کے مرکزی شہر جلال آباد کے قریب ہے اور یہاں داعشی دہشت گرد بھی کافی فعال ہیں۔

دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مارے جانے والے افراد کا تعلق دہشت گردوں سے ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری